سیاست میں ترقی دھرنے سے نہیں آتی،وزیراعظم

سیاست میں ترقی دھرنے سے نہیں آتی،وزیراعظم

مظفرآباد:پاکستانی وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکی عوام نے ن لیگ کوووٹ دے کرثابت کردیا سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں آتی کچھ اور کرنے سےآتی ہے۔

مظفرآبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام نے منفی سیاست کورد کردیا جس پرکشمیریوں کوسلام پیش کرتا ہوں،بذات خودمیں جتنا پاکستانی ہوں اتنا ہی کشمیری ہوں اورجتنا کشمیری ہوں اتنا ہی پاکستانی بھی ہوں۔

آزاکشمیرمیں ن لیگ کی حکومت آنے سے اسپتال تعلیمی ادارے اور ہائی ویز بنائیں گے نوجوانوں کو چاہیے روزگارور کیلئے کمرکس لیں،جولوگ آزادکشمیر میں تحریک چلانا چاہتے ہیں وہ اتنی ہی تحریک چلا سکتے ہیں جتنی ان کے پاس سیٹیں ہیں۔

انہوں نے پی پی اور پی ٹی آئی کی بدترین شکست پرطنز کرتے ہوئے بتایا کہ عوام نے ثابت کردیا آزادکشمیرمیں دوسیٹیں لینے والے تحریک نہیں چلاسکتے اور نہ علاقے میں ترقی لاسکتے ہیں۔

بھارت کے ساتھ متنازعہ علاقہ کشمیرپر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تحریک آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو نہیں بھلا سکتے،کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کےخلاف بین الاقوامی سطح پر مسئلہ اٹھا نےکا فیصلہ کرلیاہے وہ دن دورنہیں جب کشمیربنے گا پاکستان،اور کشمیربھائی ہرخوشی میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

نوازشریف نے مسلم لیگ کوآزادکشمیرفتح دلانے پرپوری عوام کا شکریہ اداکیا اور علاقے میں جلد ازجلد ترقیاتی کام شروع کرنے کااعلان کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *