مودی کے خلاف پاکستانی عدالت میں درخواست

مودی کے خلاف پاکستانی عدالت میں درخواست

لاہور:پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں مقامی وکیل رانا عبد الحمید خان دائر کی طرف سے دائر کردہ پٹشن میں حکومت پنجاب آئی جی پولیس سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او پرانی انارکلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستانی شہری کی جانب سے دائر کردہ پٹشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے ان کا قتل عام کررہے ہیں۔

درخواست کے مطابق مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، وہاں کے عوام بھی پاکستان کے شہری ہیں نریندر مودی کی یہ کاروائی جنگی جرائم کی زد میں آتی ہے ،ان کا یہ اقدام بین الاقوامی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے دس بڑے دہشت گردوں میں شامل نریندرا مودی کے حوالے سے دی گئی درخواست میں رانا عبد الحمید نے کہا کہ نریندر مودی ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے، اس کی تاریخ سنگین جرائم سے بھری پڑی ہے۔

عدالت نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ٹرائل کرکے سزا دینے کا حکم جاری کرے۔

درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کو متوقع ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *