“فوج بغاوت کا حصہ نہیں تھی”ترک سفیر

“فوج بغاوت کا حصہ نہیں تھی”ترک سفیر

اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ترک سفیر صادق بابر نے کہا کہ ترک ائیر فورس نے 8 بار پارلیمنٹ پر بمباری کی مگر فوج بحثیت ادارہ بغاوت کا حصہ نہیں تھی۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق ترک سفیر صادق بابر وفاقی دارالحکومت میں اخبارات کے مدیران کو ترکی فوج کے باغی گروپ کی بغاوت پر بریفنگ دے رہے تھے۔

ترک سفیر صادق بابر نے پاکستانی اخبارات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پربمباری اس وقت کی گئی جب پارلیمنٹ کاہنگامی اجلاس جاری تھا۔

صادق بابر کے مطابق ترک ایئرفورس نے 8 بار پارلیمنٹ پر بمباری کی جبکہ چار ایف سولہ طیاروں نے بھی بمباری میں حصہ لیا۔

ترک سفیر نے انکشاف کیا کہ ایف سولہ طیاروں کو ایندھن فضا میں ٹینکرطیارے سے فراہم کیاجاتارہا،جس سے متوازی گروپ کے نظم و ضبط کا اندازہ ہوتا ہے۔

صادق بابر نے بتایا کہ فوج کےایک فیصد سےبھی کم عناصراس ناکام بغاوت میں شامل تھے فوج ادارے کی حیثیت سے بغاوت میں شامل نہیں ہوئی۔

ترک سفیر نے بتایا کہ بغاوت کوترک ایئرفورس کی طرف سے بھرپورتعاون مل رہا تھا مگر اسے فوج کے ادارے کی بغاوت کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ترک سفیر اسلام آباد میں پاکستان اخبارات کے مدیران کو ترک بغاوت پر بریفنگ دے رہے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *