“گڈ گورننس اور کرپشن فری حکومت لائیں گے”

“گڈ گورننس اور کرپشن فری حکومت لائیں گے”

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس اور کرپشن فری حکومت لائیں گے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرہے تھے۔

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح پر ڈاکٹر آصف کر مانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کروانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا  کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس اور کرپشن فری حکومت لائیں گے۔

مشیر وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف کرمانی نے مسلم لیگ ن کےامیدواروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 41 میں سے 32 نشستیں جیت کر کلین سویپ کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *