“جائیں کوئی اور جماعت ڈھونڈ لیں”عمران خان

“جائیں کوئی اور جماعت ڈھونڈ لیں”عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے وہ ممبران جنھیں میرے فیصلوں پر اعتراض ہے وہ بھلے کسی اور جماعت میں چلے جائیں۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے قومی کنونشن کی ویڈیو منطر عام پر آ گئی ہے جس میں عمران خان اپنے ناراض ساتھیوں کو وارننگ دے رہے ہیں۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنمائوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات2018میں ہوئے تو پھر پارٹی انتخابات کروادیں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے ناراض ورکرکز کو 3 راستے بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے فیصلوں پر بات کرنے والوں کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ جنہیں فیصلہ قبول نہیں وہ کسی اورسیاسی جماعت میں چلے جائیں اور اگر چاہیں تو عہدیداروں پراعتراض کرنےوالےبھلےاپنی جماعت بنالیں۔

قومی کنونشن کی اس ویڈیو میں عمران خان نے کہا کہ پارٹی انتخابات نہیں ہوئےمگرتنظیم سازی مکمل کرنےجارہےہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کے پارٹی کے ناراض رہنمائوں کو اس سے پہلے بھی وارننگ جاری کی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *