باغیوں کا الگ قبرستان بنایا جائے گا،مئیر

باغیوں کا الگ قبرستان بنایا جائے گا،مئیر

استنبول:استنبول کے مئیر قادر توپباش کا کہنا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری اور بغاوت کرنے والوں کے لیے اکگ قبرستان بنایا جائے گا جس کا نام ہی غداروں کا قبرستان رکھا جائے گا۔

مئیر نے فوجی بغاوت کو غداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغیوں کے قبرستان پر ہر گزرنے والا لعنت بھیجے گا۔

اس سے قبل صوبہ بلیک سی کے علاقہ اورڈو کے مئیر نے بھی باغیوں کو عمومی قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت دینے سے منع کر دیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے ترکی میں فوجیوں کے ایک ٹولے نے بغاوت کر کے حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے صدر کی اپیل پر ترک عوام نے سڑکوں پر نکل کر ناکام بنا دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *