مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر الیکشن میں کلین سویپ

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر الیکشن میں کلین سویپ

 مظفر آباد:آزاد کشمیر انتخابات میں تیر چلا نہ بلا،شیر بازی لے اڑا آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کردیا۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ آزاد کشمیر کے مطابق 41 میں سے 32 نشستیں مسلم لیگ ن نے لے لیں جبکہ تحریک انصاف کے ہاتھ صرف 2 نشستیں آئیں۔

پچھلے دور میں حکومت بنانے والی پیپلز پارٹی بھی منہ دیکھتی رہ گئی۔

آزاد کشمیر کی 29نشستوں میں سے 23 پر مسلم لیگ ن نے کامیابی سمیٹی،جبکہ مہاجرین کی 12 میں سے بھی 9 نشستیں جیت لیں۔

واضح اکثریت ملنے پر آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ن لیگ کے حامیوں نے کھل کر جشن منایا۔

دوسری جانب بلے سے چھکا تو کیا،چوکا بھی نہ لگ سکا تحریک انصاف آزاد کشمیر کی اننگز میں صرف 2 نشستیں ہی لے پائی،تاہم کارکنوں نے خوب مٹھائیاں تقسیم کیں۔

پچھلی بار آزاد کشمیر میں حکومت بنانے والی پیپلز پارٹی کا تیر، نشانے کے قریب بھی نہ پھٹکا۔

مشکل سے صرف2 ہی نشستیں حصے میں آئیں۔مسلم کانفرنس نے3،جموں کشمیر پیپلزپارٹی1 اورایک نشست پر آزادامیدوارکامیاب ہوا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *