ماڈل گرل کے وارنٹ گرفتاری معطل

ماڈل گرل کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے ہیں۔

دی نیو زٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے اجراءکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

علاوہ ازیں وارنٹ گرفتاری کے اجراءکے خلاف درخواست کی سماعت بھی 25 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ماڈل گرل کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا اجراء کسٹم آفیسر اعجاز چوہدری کی بیوہ کی درخواست پر کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *