قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میںقومی سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شامل ہیں۔

انٹیلی جنس حکام ،دفاع، داخلہ اورخزانہ کے وفاقی وزرا بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔

دی نیوز ٹرائب کے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کےساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کا معاملہ بھی زیر غور آئےگا۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال اورحکومت کی آیندہ  کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید برآں قومی ایکشن پلان سمیت داخلی سیکیورٹی  امورپر بھی غور کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کل ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *