فیس بک ڈرون نے اڑان بھر لی

فیس بک ڈرون نے اڑان بھر لی

نیو یارک:فیس بک کے سولر پاور ڈرون نے دنیا میں انٹرنیٹ سگنلز کی فراہمی کے لیے پہلی اڑان بھر لی ہے۔

فیس بک کی جانب سے لکھے گئے بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کو فضا میں بھیجنے کا مقصد انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں مضبوط نیٹ ورک کی فراہمی ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق ایکویلا نامی ڈرون نے90منٹ کی پہلی پرواز کی جو پلان کیے وقت سے تین گناہ ذیادہ رہی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایکویلا تین مہینے تک پرواز کرے گا اور 60,000 فٹ کی بلندی سے زمین پر سگنل فراہم کرے گا۔

فیس بک کے انجینئیرنگ اور انفراسٹرکچر کے گلوبل ہیڈ جے پاریکھ کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے ہمیں بہت اعتماد ملا ہے لیکن ہمارے آگے اور بھی بہت سے میدان ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *