انیس قائم خانی کے خلاف ایک اور مقدمہ

انیس قائم خانی کے خلاف ایک اور مقدمہ

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے خلاف ایک اور مقدمے میں بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے خلاف 1994میں کینٹ حیدر آباد تھانے میں مقدمہ درج تھا جس پر ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

انیس قائم خانی کے خلاف مقدمے میں فائرنگ اور جلائو گھرائو کی دفعات شامل ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مقدمے میں انیس قائم خانی ، کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قادر پٹیل پر دہشت گردوں کے علاج میں معاونت جیسے الزامات ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *