“ایان علی کی زندگی کو خطرہ ہے”لطیف کھوسہ

“ایان علی کی زندگی کو خطرہ ہے”لطیف کھوسہ

اسلام آباد:ماڈل گرل ایان علی کے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایان علی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

دی نیو زٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں ایان علی کے وارنٹ کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں ماڈل کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے خلاف دائر کردہ درخواست میں لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کے وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لطیف کھوسہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایان علی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایان علی کو مقدمےکی پیروی سے روکا جارہاہے۔

وکیل لطیف کھوسہ کے مطابق کسٹم انسپکٹر کے قتل میں ایان براہ راست نامزد نہیں بلکہ ایک نے بنیاد کیس کو بنیاد بنا کرماڈل ایان علی   کو ہراساں کیا جارہاہے۔

انھوں نے کہا کہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرنسی اسمگلنگ کیس میں قتل ہونے والے کسٹم آفیسر اعجاز چوہدری کی بیوہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے عدالت نے ایان علی کو ایک ماہ کے اندر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری وزارت داخلہ نے ایک بار پھر ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *