بھارت نے چینی سرحد پر ٹینک لگا دئیے

بھارت نے چینی سرحد پر ٹینک لگا دئیے

نئی دہلی: بھارت کی دوہری چالیں اگر چہ کوئی نئی بات نہیں لیکن ایک ایسے وقت میں جب وہ چین کے ساتھ سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر اہم کوششیں کر رہا ہے حالیہ اقدام ماہرین کیلئے عجیب ضرور ہے۔

چین کے ساتھ متنازع سرحد پر بھارت نے 100 ٹینک لگا دیئے ہیں جس کے بعد باہمی تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں چینی سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج نے اپنے100 ٹینک لداخ میں متنازع چینی سرحد پر لگا تو دیئےہیں مگر اس سے بھارت میں بڑھتی ہوئی چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری متاثر ہو گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کو جلد از جلد غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی کیونکہ ٹینکوں کی تعیناتی کی اطلاعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ بھارت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیوں کی بے اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینکوں کی تعیناتی کا مقصد کسی ممکنہ دھمکی سے بچنا تھا تاہم اس کا زیادہ اثر ان چینی سرمایہ کارکمپنیوں پر ہو رہا ہے جو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے تعلقات پر نظر رکھنے والوں نے اس بھارتی اقدام کو حیرت سے دیکھا اور کہا ہے کہ ایک طرف بھارت چین کے ساتھ سرحد پر ٹینک تعینات کر رہا ہے اور دوسری چینی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی سخت کوششیں کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *