وزیراعظم اور جنرل راحیل میں ملاقات

وزیراعظم اور جنرل راحیل میں ملاقات

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔

دی نیو زٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق وزیراعظم نواز شریف،جو کہ کل ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں،نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی اور خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت آج قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں تینوں آرمڈ سروسز کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

قومی سلامتی کونسل کے اجلاس  میں ملک کر درپیش مسائل اور سیکیورٹی کے چیلنجز پر بات چیت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں افغانستان سے تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کشمیر صورتحال پر بھی غور و فکر کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *