آج کا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کیسا رہے گا؟

اسلام آباد:اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ستاروں کی روشنی میں آپ کا وقت کیسا گزرنے والا ہے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

برج حمل 21مارچ تا 20اپریل:مخالفین پر غلبہ رہے گا،معاملات حسب منشا طے پا جائیں گے۔ نئے ملبوسات اور فیشن کی طرف رحجان نظر آرہا ہے۔ طبیعت میں نرمی رکھیں۔

برج ثور:21اپریل تا 21مئی:فلاح و بہود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ نئے رشتے اور دوست بنائیں گے۔ بہت سے کاموں میں لوگوں کی مدد حاصل ہو جائے گی۔

برج جوزا22 مئی تا 21جون:اپنے کام سے کام رکھیں اور دوسروں کے معاملات سے دور رہیں۔ علم کے لیے کوشاں رہیں گے۔ کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوگا۔

برج سرطان21جون تا 22جولائی:سفر کا موقع ملے گا۔ خریدو فروخت کے لیے جائیں گے۔ سازشی عناصر پر نظر رکھنا ہوگا۔ کوئی بھی کام بغیر سوچے سمجھے نہ کریں۔ تفریح کا پروگرام بنا لیں۔

برج اسد 23جولائی تا 23اگست:طبیعت میں تیزی پیدا ہوگی اور بہت سے معاملات میں جلد ازی سے کام لیں گے۔ رکے ہوئے کام حل ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ 24اگست تا23 ستمبر:مستقل بیماری کا شکار ہیں تو صحت میں بہتری آئے گی۔ ملازمت میں ترقی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

برج میزان24ستمبر تا23اکتوبر:اپنے آرام کو بھی ترجیح دیں لیکن جو اہم کام آپ کے زمہ ہیں ان کو بھی نظر انداز نہیں کر پائیں گے۔ ہمت و حوصلہ سے حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

برج عقرب24اکتوبرتا 22نومبر:رشتے اور منگنی وغیرہ کے حولے سے اچھا وقت ہے۔ اپنی کامیابی کے راستے میں کسی کو برداشت نہیں کر پائیں گے۔ کاروبار پر خود نظر رکھیں گے۔

برج قوس 23نومبر تا21دسمبر:آج بہت ذیادہ اپنے بارے میں سوچیں گے جس کی وجہ سے لوگ خود غرض سمجھیں گے۔ پرانے دوستوں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

برج جدی22دسمبر تا 20جنوری:اخراجات کی مد میں اضافہ ہوگا۔ عشق و محبت جیسے کاموں سے دور رہ کر ترقی کی طرف توجہ دیں۔

برج دلو 21جنوری تا 19فروری:کاروباری افراد کے لیے اچھا وقت ہے۔ معائدے کرتے وقت تمام لوازمات کو ذہن میں رکھیں۔ خود فیصلہ کرنے کو ترجیح دیں۔

برج حوت 20فروری تا 20مارچ:دیر تک جاگنے سے پرہیز ہی بہتر ہے۔ ناشتہ وقت پر کریں تا کہ معدے کے مسائل سے چھٹکارہ ملے۔ نئے دوست بنانے سے گریز کریں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *