“پش اپس سیشن ٹرینرز کو داد دینے کے لئے تھا”

“پش اپس سیشن ٹرینرز کو داد دینے کے لئے تھا”

لندن:لارڈز کے میدان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کا جشن منانے کے انداز پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ یہ صرف ٹرینر کی محنت پر انھیں داد دینے کے لئے تھا۔

دی نیو زٹرائب کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انگلینڈ میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

انگلینڈ میں ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا اگلے میچ کی فتح کا جشن بھی پاکستانی ٹیم اسی طرح سے منائے گی؟

کپتان مصباح الحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “یہ صرف ٹرینرز کی محنت پر انھیں داد دینے کے لیے تھا اور یہ پیغام ہم نے دے دیا ہے۔ اب ضروری نہیں کہ ہر میچ میں ایسا جشن منایا جائے”۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں فتح حاصل کرنے پر پش اپس لگائے تھے جو کہ اپنے انداز میں فتح کا جشن منانے کا انوکھا طریقہ تھا۔

لارڈز ٹیسٹ میچ میں دوسرا میچ آج انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *