سیاسی شخصیت کا مبینہ فرنٹ مین اسدکھرل گرفتار

کراچی:سندھ حکومت اور رینجرزمیں تنازعہ کی وجہ سمجھے جانے والے شخص اسد کھرل کو حساس اداروں نے گرفتارکرلیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسد کھرل کو حیدرآباد کے قریب حساس اداروں اور رینجرزکے مشترکہ آپریشن میں گرفتارکیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہیں۔

یادرہے اسدکھرل مبینہ طورپربڑی سیاسی شخصیت کا فرنٹ مین اور طارق سیال کاقریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

طارق سیال وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیارل کے بھائی ہیں جن کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔

قبل ازیں اسدکھرل کوپولیس کی ہراست سے زبردستی چھڑایا گیا تھا جس کی تلاش میں رینجرزنے پی پی کے گڑھ لاڑکانہ میں کارروائی کی تھی۔

کراچی سےباہراندرون سندھ کارروائی کرنے پر پی پی کی جانب سے سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ رینجرزکو کراچی آپریشن کیلئے اختیارات دیے ہیں اندورن سندھ کیلئے نہیں۔

دوسری جانب اختیارات ختم ہونے بعد رینجرزنے شہرقائد کی سکیورٹی سندھ پولیس کے حوالے کردی جبکہ چوہدری نثاراور ڈی جی رینجرز کی ٹیلفونک گفتگو کے بعد کراچی میں وی آئی پیز کی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *