دوسرے میچ میں دباؤ لیں گے،مصباح

مانچسٹر:انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کو خود پر زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں اگردباؤلیں گے تو ٹیم کیلئے بہترہوگا اور میچ زیادہ توجہ سے کھلیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے درمیان یہی بات ہوئی ہے کہ انگلینڈ اب زیادہ جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گا۔

ان کی ٹیم میں لیگ سپنر، آل راؤنڈر اور ایک فاسٹ بولر کی واپسی ہوئی ہے جس کے بعد وہ مزید مضبوط ٹیم بن گئی ہے اس لیے ہمیں اور زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعے سے اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور دونوں جانب سے بارہ بارہ کھلاڑیوں کااعلان ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *