رینجرزکواختیارات نہ ملنے پروزیرداخلہ کوتشویش

رینجرزکواختیارات نہ ملنے پروزیرداخلہ کوتشویش

اسلام آباد:پاکستانی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے رینجرز کوسندھ میں اختیارات نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے امیدظاہر کی ہے کہ وہ ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

 چوہدری نثارنے بتایا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نہ صرف رینجرز کی موجودگی یقینی بنائیگی بلکہ رینجرز کو مکمل قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی مقاصد کے تحت رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،میں آج کل میں قائم علی شاہ سے بات کرکے تحفظات دور کرنے کی کوکشش کروں گا۔

چوہدرینثارنے ڈی رینجرز سندھ سے کو ہدایت کی کہ اگر اختیارات میں اضافہ نہیں کیا جاتاتو وی وی آئی پی سکیورٹی پر مامور رینجرز بتدریج واپس بلالیا جائے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *