دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لارڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کےلیے گرین شرٹس کی 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی 12 رکنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

12 رکنی ٹیم میں محمد حفیظ ، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عامر، ویاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

چیف سیلکٹر انضمام الحق نے یاسر شاہ، راحت علی اور عمران خان کو بھی 12 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

یاد رہے پاکستان  نے لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی جس میں یاسر شاہ کی دس ریکارڈ ساز وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل یاسر شاہ کے بارے مین خبریں تھی وہ کندھے میں انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جس کے بعد قومی ٹیم کے مینجر انتخاب عالم نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یاسر شاہ مکمل فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *