عملہ ایک ووٹر کا انتظار کرتا رہا

عملہ ایک ووٹر کا انتظار کرتا رہا

لاڑکانہ:لاڑکانہ کے حلقہ این اے تیس میں 20افراد کا عملہ سارا دن ایک ووٹر کا انتظار کرتا رہا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حلقہ این اے تیس کی نشست پرالیکشن کے لیے لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ رجسٹرڈ ووٹر صرف ایک ہی ہے جس کا نام شمس الدین بتایا جا رہا ہے۔

پولنگ کا عملہ صبح سے شمس الدین نامی  ایک ووٹر کے انتظار میں رہا۔

یاد رہے آزادکشمیر میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹ گننے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم لاڑکانہ کا پولنگ سٹاف شمس الدین کو پولنگ اسٹیشن پر نہ لا سکا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *