عمر اور احمد اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں،سلیکٹر

عمر اور احمد اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں،سلیکٹر

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے دونوں پلئیرز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد  اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلکشن کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں ذیادہ تر نوجوان شامل ہیں لیکن عمر اکمل اور احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا گیا۔

چیف سیلیکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہ رہے ہیں۔

یاد رہے 120ٹیسٹ میچوں اور 378 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی چیف سلیکٹر انضمام الحق آج کل گرین شرٹس کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اگلی سہہ ملکی سیریز کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *