لاڑکانہ میں رینجرزکےآپریشن پربلاول کوتشویش

لاڑکانہ میں رینجرزکےآپریشن پربلاول کوتشویش

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں رینجرزکے آپریشن پر وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بلاول بھٹو نے قائم علی شاہ سے دریافت کیا ہے کہ لاڑکانہ میں ایسا کیا ہوا کہ رینجرز کارروائیاں کررہی ہے۔

یادرہے کہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں سیاسی رہنما کے فرنٹ میں اسد کھرل کی پولیس سے بازیابی کے بعد رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں کی تھیں جس پر پی پی میں تفتیش پائی جاتی ہے۔

مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نےاپنے ردعمل میں کہا ہے کہ رینجرزکوکراچی کیلئے اختیارات دیے گئے تھےپورے سندھ کیلئے نہیں۔

دوسری جانب کراچی میں رینجرزکواختیارات دینے سے متعلق بھی صوبائی حکمراں جماعت میں مشاورت جاری ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اختیارات دینے کی حمایت کی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *