“فضل الرحمان نے کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا”

“فضل الرحمان نے کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا”

اسلام آباد/لندن:برطانوی دار العوام کے رکن لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کیا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت خاموش ہے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونےوالی اطلاعات کے مطابق لارڈ نذیر لندن سے نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ آزاد کشمیر کے الیکشن سے بڑا ہے لیکن پاکستانی قیادت خاموش ہے۔

لارڈ نذیر نے مولانا فضل الرحمان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا نے بھی کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا۔

 انھوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدگی کو جگہ نہیں ملی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ بین الاقوامی میڈیا میں کچھ خاص جگہ نہیں بنا پایا۔

آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر نے کہا کہ لندن کے کشمیری پاکستانی چینلز دیکھ رہے ہیں اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا جھکائو مختلف جماعتوں کی طرف ہے تاہم بیرسٹر سلطان محمود کی سپورٹ زیادہ نظر آ رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *