صدر کے بیٹے کو ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری

صدر کے بیٹے کو ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے صدر پاکستان ممنون حسین کے صاجزادے سلمان حسین کو پابندی کےباوجود ممنوعہ بور کے 3 اسلحہ لائسنس جاری کئے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے لائسنس کے اجراء کی تصدیق کی ہے۔

سینیٹ کو فراہم کئے جانے والے تحریری سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وزارت داخلہ نے پابندی کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے4,4 لائسنس جاری کئے ہیں۔

جاری ہونے والے لائسنس میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین کو ممنوعہ بور کے 3 لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

جبکہ 16 جون 2015 کو وزیراعظم نواز شریف کو ایک لائسنس غیر ممنوعہ بور کا جاری کیا گیا ہے۔

اسی طرح 2 جون 2015 کو جسٹس سرمد جلال عثمانی کو غیر ممنوعہ بور کا ایک لائسنس جبکہ محمد ثاقب جیلانی کو غیر ممنوعہ بور کا ایک لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لائسنس کے اجراء کے بارے میں تفصیل سینٹ میں کئے جانے والے ایک تحریری سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *