وزیر اعظم لاہور سے روانہ

وزیر اعظم لاہور سے روانہ

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم لاہور سے خصوصی طیارے پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق کلثوم نواز اور مریم نواز شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

یاد رہے زیر اعظم نے گزشتہ دنوں طے شدہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد آنا تھا لیکن ٹانگ میں انفیکشن کے سبب شیڈول کینسل کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کے مشیر خاص عرفان صدیقی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم ٹانگ میں انفیکشن کے سبب بخار میں مبتلا ہیں،جس کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آسکیں گے اور آج وزیر اعظم لاہور سے خصوصی طیارے کے زریعے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *