خواہش ہے کہ پاکستان جاؤں،ورون

خواہش ہے کہ پاکستان جاؤں،ورون

ممبئی:بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ اب ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان جائیں اور گھومیں پھریں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان جانے کی خواہش ایک پاکستانی سے مل کر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی میں قیام کے دوران میری ملاقات ایک ڈرائیور سے ہوئی جو پاکستانی تھا۔

ورون دھون کا کہنا تھا کہ میں اس ڈرائیور سے بہت متاثر ہوا ہوں اور اس نے میرا ہر طرح سے خیال رکھا۔

بالی ووڈ کے خوبرو اداکار کا کہنا تھا کہ 65 سالہ ڈرائیور نے مجھے ہر طرح کی سروسز دی اور مزے مزے کے کھانے کھلائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ صرف ان سے متاثر ہو کر پاکستان جانے اور گھومنے پھرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان انڈیا کے تعلقات بہتر ہو جائیں تاکہ میں پاکستان جا سکوں جو میری شدید خواہش ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *