مظفر آباد الیکشن:جعلی ووٹ کاسٹ 4 افراد گرفتار

مظفر آباد الیکشن:جعلی ووٹ کاسٹ 4 افراد گرفتار

مظفرآباد:مظفرآباد کے علاقے برنالہ میں جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

دی نیوز ٹرائب کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظفر آباد کے علاقے برنالہ میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

برنالہ میں پولیس کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سجاد احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاروں افراد جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کر سکتے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *