“گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کو ہٹایا جائے”

“گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کو ہٹایا جائے”

لاہور:پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لئے گاڑیوں کی جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس کو ہٹانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

دی نیوزٹرائب کے نمائندہ لاہور کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک نئے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب دہشت گردی کے لئے معاون بننے والی جعلی نمبر پلیٹ وغیرہ کے خاتمے کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ”ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام“ کے نام سے پروگرام کا آغاز کر چکے ہیں جس میں گاڑیوں کی ڈیلر رجسٹریشن‘ مربوط ٹرانسپورٹیشن نظام کی خریداری‘ آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی اور وینٹی پلیٹس شامل ہیں۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گورنر پنجاب کی منظوری سے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت گاڑی مالکان کے لئے منظورشدہ نمبر پلیٹس کو گاڑی پر آویزاں کرنا لازمی ہو گا۔

جعلی نمبرپلیٹ بنانے والے کو زیادہ سے زیادہ ایک سال اور کم از کم سات دن تک قید اور 15 ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ کی سزا‘ نمبرپلیٹ یا اتھارٹی کی جانب سے جاری پیچ کو بھی نقصان پہنچانے، ٹمپرنگ کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 2 سال اور کم از کم 15 دن قید اور 30 ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ ”ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام“ کی بدولت نہ صرف جعلی نمبر پلیٹس کے تدارک میں مدد ملے گی بلکہ پنجاب کو شہریوں کے لئے محفوظ اور جرائم سے پاک صوبہ بھی بنایا جا سکے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *