پولیس نے وسیم اختر کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

پولیس نے وسیم اختر کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

کراچی:انسداد دہشت گردی کراچی کی خصوصی عدالت نے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کو 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کو دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

وسیم اختر کو آج جب عدالت میں پیش کیا گیا تو ان کے وکیل محفوظ یار خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔

تاہم عدالت نے ضمانت کی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا اور وسیم اختر کو ضمانت نہیں دی گئی۔

جس پر وکیل محفوظ یار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کو عدالت میں ان کے وکیل سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

دوسری جانب بیٹی کو کمرہ عدالت میں دیکھ کر وسیم اختر جذباتی ہو گئے اور باپ بیٹی ایک دوسرے کے گلے لگ کر رو پڑے۔

یاد رہے کہ وسیم اختر پر دہشت گردوں کے علاج و معاونت کا الزام ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *