مظفرآباد،ائیر پورٹ پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا

مظفرآباد،ائیر پورٹ پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا

مظفرآباد: ایئرپورٹ پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق ائیر پورٹ پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور آرمی کو طلب کیا گیا۔

جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گجر بانڈی کے تلی کوٹ اسٹیشن پر بھی دو گروپوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

یاد رہے آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے لیے 10 اضلاع میں انتخابات آج ہو رہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *