وسیم اختر،رئوف صدیقی کی ضمانت پر اعتراض

وسیم اختر،رئوف صدیقی کی ضمانت پر اعتراض

کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور ان کے ساتھی رئوف صدیقی کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق وسیم ختر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا جہاں 2 مقدمات میں نامزد مئیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

وسیم ختر کے وکیل محفوظ یار خان کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نےاعترضات لگاکر وسیم اختر کی درخواست ضمانت واپس کردی ہے۔

وکیل محفوظ یار خان کے مطابق وسیم اختر اور رؤف صدیقی کے خلاف غیرمتوقع فیصلہ آیا ہے۔

عدالت کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراض کی وجہ بیان کرتے ہوئے وکیل محفوظ یار خان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی اس لئے اعتراض لگایا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محفوظ یار خان نے کہا کہ انصاف کے دروازے بند نہیں ہوئے ہم سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

ملزم وسیم اختر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد پہلے اے ٹی سی سے رابطہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ گرمی کا موسم ہے مگر جہاں مجھے رکھا گیا ہے وہاں پنکھا بھی موجود نہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وسیم اختر سمیت رئوف صدیقی،عبدالقادر پٹیل اور انیس قائم خانی کے خلاف جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو جیل روانہ کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *