پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کا ’ویزہ فری‘

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کا ’ویزہ فری‘

اسلام آباد: پاکستان کا آفیشل پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کے 33 مختلف ممالک میں بغیر ویزہ لئے جا سکتے ہیں۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ویزہ فری ممالک کی سہولت ان لوگوں کو دستیاب ہے جن کے پاس موجود پاسپورٹ سرکاری یا آفیشل نوعیت کا ہوتا ہے۔

سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لئے 33ممالک ’ویزہ فری ‘ ہیں یعنی وہ بغیر ویزا وہاں آجاسکتے ہیں جبکہ چھ ممالک کے شہریوں کو پاکستان میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔

ایوان بالا یعنی سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی‘ سید طاہر حسین مشہدی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کے سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں جبکہ چھ ممالک کے شہریوں کو پاکستان میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے۔

شیخ آفتاب احمدکا کہنا تھا کہ 33ممالک میں روس‘ ارجنٹائن‘ ایران‘ میکسیکو‘ جنوبی کوریا‘ سری لنکا‘ سربیا‘ نیپال‘ یمن‘ ویت نام‘ انڈونیشیا‘ ترکی‘ تیونس‘ چین‘ ہانگ کانگ اور فن لینڈ بھی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *