شہرقائد میں کچرے کا کنٹریکٹ چین کومل گیا

شہرقائد میں کچرے کا کنٹریکٹ چین کومل گیا

کراچی:شہرقائد سے تین دن میں کچرا صاف کرنے میں ناکامی کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے یہ ذمہ داری چینی کمپنی کودینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

جیونیوزکے مطابق قائم علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ کراچی کے تین اضلاع کاکنٹریکٹ چینی کمپنی کودیا جائے۔

کراچی میں، کورنگی، شرقی اور جنوبی اضلاع کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جہاں تین ہفتوں بعد کام شروع ہوگا جبکہ دیگرتین اضلاع کے رہائشی انتظارکریں گے۔

وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے بریفنگ دی کہ کورنگی،شرقی، جنوبی اضلاع میں چینی کمپنی ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی اور گھر ، سڑکوں سے کچرا اٹھانےسمیت گلیوں کی صفائی اور لینڈفل تک پہنچانے کا کام کمپنی کرے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *