اسامہ کے گھرکی چاردیواری کردی گئی

اسامہ کے گھرکی چاردیواری کردی گئی

ایبٹ آباد:اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں تباہ کی گئی رہائش گاہ کے گردایک بار پھر چاردیواری تعمیر کردی گئی ہے۔

نیوزپورٹل ٹربیون نے خبر دی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈایبٹ آبادکی جانب سے چاردیواری تعمیرکی گئی ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے اس کارروائی سے متعلق لاعلمی کااظہار کیا ہے۔

مئی2011میں اسامہ بن لادن کی مبینہ مکان میں ہلاکت کے بعد اسے گرادیا تھا اور صوبائی حکومت نے یہاں کھیل کیلئے میدان بنانے کااعلان کیا تھا۔

اس سے قبل دوبار کنٹونمنٹ بورڈ قبرستان کاکہہ کر چاردیواری بنانے کی کوشش کی لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے روک دیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *