بھارت میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف پرمقدمہ

بھارت میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف پرمقدمہ

اسلام آباد:بھارتی شہرانبالہ کی ایک عدالت نے پاکستانی وزیراعظم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری آزادی کے مجاہد برہان وانی کو شہید قرار دینا اور پاکستان میں اس سلسلے میں یومِ سیاہ منانابھارت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔

انبالہ کی عدالت میں یہ درخواست اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا نامی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس کی اگلی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔

اس تنظیم کے صدر ويریش شانڈليہ نے  پٹیشن میں کہا ہے کہ ’پاکستانی وزیرِ اعظم کے اشارے پر علیحدگی پسند لیڈر یٰسین ملک، مير واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ اور سید علی گیلانی کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں اور برہان وانی جیسے شدت پسندوں کا یوم شہادت منا كر کشمیریوں کو بھارت کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔

نواز شریف کے پاکستانی شہری ہونے کی وجہ سے مقدمہ کمزور ہونے سے متعلق سوال پر ويریش نے کہا کہ ’کشمیری علیحدگی پسند رہنما تو بھارت میں ہی رہتے ہیں اور یہ تمام پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں ان سب کو انھوں نے معاملے میں فریق بنایا ہے اور وہ اس معاملے کو آگے تک لے کر جائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *