کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی

کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی

دبئی:ایشیا کے مشہورتفریحی اور کاروباری مرکز دبئی میں76منزلہ عمارت میں آگ لگنے کاواقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کاواقعہ میریناکےعلاقےمیں سلفالگژری اپارٹمنٹ کی35ویں منزل پر پیش آیا،آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق عمارت میں آگ ڈھائی بجے لگی۔

جیو نیوز نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عمارت میں تقریباً 700 فلیٹس اورآفس ہیں تاہم آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *