سات اگست کےبعدگلیوں میں ہوں گے،عمران

سات اگست کےبعدگلیوں میں ہوں گے،عمران

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سات اگست سے وزیراعظم کے خلاف اسٹریٹ مومنٹ شروع کرنےکااعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو نیب کے سامنے احتجاج کریں گے جس نے اثاثوں کی تفتیش نہیں کی،ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ حکومت ٹی اوآرز نہیں مانے گی لہذا ہم نے پہلے اسٹریٹ مومنٹ چلانے کا فیصلہ کیا اس کے بعد دھرنا دیا جائے گا۔

نیب سے مطالبہ کریں گے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کو کیوں چھوڑدیا جس نے خود اعتراف کیا اور بی بی سی کی ڈاکومینٹری ہے ان پر،اگر بڑے لوگوں کو نہیں پکڑنا تو نیب کو بند کردینا چاہیے۔

عمران خان نے بتایا کہ ہر پارٹی اپنےطورپر اسٹریٹ مومنٹ چلائے گی ہم نے پارلیمنٹ اور ٹی او آر پر تمام جماعتوں کے ساتھ ہیں پہلے عوام کو شعوردیں گے پھر سڑکوں پر نکلیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *