سجل علی کوبالی ووڈ سے دعوت نامہ آگیا

سجل علی کوبالی ووڈ سے دعوت نامہ آگیا

لاہور:بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی پاکستانی اداکاروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے بھارتی فلم نگری نے ایک اور پاکستانی اداکارہ کو فلم کی آفرکردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اسٹیج اداکارہ سجل علی کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جوانہوں نے قبول کرلی ہے۔

سجل علی نے بتایاکہ اس سے قبل بھی بھارتی فلم میکرنےمجھ سے رابطہ کیا مگر بولڈ ٹاپک کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ بالی ووڈ کی ایک فلم  سائن کی ہے جس کی کہانی میرے کردارکے حوالے سے بہت مضبوط اورمنفرد ہےاور یہ فلم میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ہوگی۔

سجل علی نے بتایا کہ ایک فلم پاکستان میں عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس میں ناظرین منفرد انداز میں دیکھ سکیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *