زونگ 5 جی گروپ کا حصہ بننے کی تیاری میں

زونگ 5 جی گروپ کا حصہ بننے کی تیاری میں

اسلام آباد: پاکستان میں صارفین کو وائس اور ڈیٹا سروس فراہم کرنے والے نجی ٹیلی کام آپریٹرز میں سے ایک زونگ اس عالمی گروپ کا حصہ بننے کی تیاری میں ہے جو 5 جی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے صارفین تک پہنچانا چاہتا ہے۔

دی نیوز ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  پاکستان میں سب سے پہلے 4 جی ٹیکنالوجی متعارف کروانے والے زونگ کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 5 جی ٹیکنالوجی کے سلسلے میں بھی باقیوں پر سبقت لے جائے گا۔

آئی ایم ٹی ایڈوانسڈ گروپ کا حصہ بننے کی تیاری میں مصروف زونگ ان ٹیلی کام آپریٹرز میں شامل ہو گا جو نئی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے صارفین تک رسائی دیں گے۔

پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر اور ڈیجیٹل میڈیا پر نظر رکھنے والے پروپاکستانی بلاگ نے بھی انڈسٹری ذرائع سے منسوب اطلاع میں اس امر کی تصدیق کی ہے۔

اگر چہ زونگ نے باقاعدہ طور پر اس پیش رفت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ٹیلی کام  سیکٹر سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ زونگ نے پاکستانی ٹیلی کام اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ ادارے کو عارضی طور پر 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کرنے دی جائے۔

فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرواتے ہوئے بھی زونگ نے یہی حکمت عملی اختیار کی تھی جس کے بعد پی ٹی اے نے تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تھی۔

رپورٹ میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی وزارت اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائش کرنے والا اولین ملک بن جائے۔

انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین کے سیکرٹری جنرل ہولن ژو بھی پاکستان کے دورہ پر ہیں جنہوں نے گزشتہ روز زونگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔

امکان ہے کہ انہیں زونگ کی جانب سے 5 جی ٹرائل کے متعلق اپنی دلچسپی سے آگاہ کیا گیا ہے.

فائیر جی ٹیکنالوجی لیب ٹیسٹ کے مراحل میں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ 2020 تک دنیا بھر میں موجود انٹرنیٹ صارفین کی نمایاں تعداد مزید تیز رفتار ڈیٹا سروسز کو استعمال کر سکے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *