یاسر شاہ شین وارن سے بہتر ہیں،سروے

یاسر شاہ شین وارن سے بہتر ہیں،سروے

اسلام آباد:آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے بعد دنیا کے  نمبر ون باؤلر کا خطاب پانے والے  یاسر شاہ نے انگلینڈ کے شین وارن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہو ہولڈ اٹ بیٹر کے نام سے کروائے جانے والے سروے میں دس ہزار لوگوں نے حصہ لیا جس کے نتائج کے مطابق یاسر شاہ شین وارن سے ذیادہ بہتر باؤلر ہیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق ساٹھ فیصد لوگوں نے یاسر شاہ جب کہ چالیس فیصد لوگوں نے شین وارن کے حق میں ووٹ دیئے۔

یاد رہے لارڈز میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ نے گرین شرٹس کی جیت میں اہم کردار کیا اور کرکٹ کا گھر کہلانے والے لارڈز میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان کی جیت کے بعد انگلینڈ کے کپتان نے یاسر شاہ کی وکٹوں کی وجہ خود انگلینڈ کےبیٹسمینوں کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑی باؤلنگ اٹیک کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی غلطی کی وجہ سے آؤٹ ہوتے رہے۔ جس کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا تھا کہ یہ بھی ایک ذہین باؤلر کی خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ کس طرح بیٹسمنین کو تھکا کر غلطی کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

اور اب سروے رپورٹ میں بھی لوگوں نے یاسر شاہ کو بہترین باؤلر قرار دے دای۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *