ثقلین کی لندن روانگی:پاکستانی کھلاڑی بول پڑے

ثقلین کی لندن روانگی:پاکستانی کھلاڑی بول پڑے

اسلام آباد:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو یاسر شاہ کی سوئنگ ہوتی بال سے بچانے کے لئے پاکستانی کھلاڑی ثقلین مشتاق کو انگلینڈ بلانے پر کچھ سابق کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے سے تھوڑا بہت فائدہ ضرور ہو گا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلش ٹیم کی جانب سے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقلین مشتاق کے جانے سے تھوڑا بہت فرق تو ضرور پڑے گا تاہم اس سے کوئی ایسا فرق نہیں پڑے گا کہ پانسہ ہی پلٹ جائے۔

وسیم کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق اپنے وقت کا بہت بڑا بائولر رہ چکا ہے اور اس کی ٹپس یقینا انگلش بلے بازوں اور بائولرز کے بہت کام آئیں گی۔

پنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کھلاڑیوں کو اس سے نفسیاتی فائدہ ضرور حاصل ہو گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کی مدد سے انگلینڈ ٹیم کم از کم یاسر شاہ کی گیند بازی سے متعلق سیکھ سکیں گے اور انہیں زیادہ پراعتماد طریقے سے کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر ثقلین مشتاق کو انگلینڈ طلب کر لیا ہے تاکہ یاسر شاہ کی سوئنگ ہوتی بال سے بچنے کا حل نکالا جا سکے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *