وزیر اعظم کل اسلام آباد پہنچیں گے،ترجمان

وزیر اعظم کل اسلام آباد پہنچیں گے،ترجمان

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان کل لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطاق وزیر اعظم نواز شریف  لندن میں کامیاب آپریشن کے بعد اپنے آبائی گھر جاتی امرا آئے تھے اور وہیں مقیم تھے۔

وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں طے شدہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد آنا تھا لیکن ٹانگ میں انفیکشن کے سبب شیڈول کینسل کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کے مشیر خاص عرفان صدیقی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم ٹانگ میں انفیکشن کے سبب بخار میں مبتلا ہیں،جس کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آپائیں گے۔

آج مشیر خاص عرفان صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم کل لاہور سے اسلام آباد جائیں گے اور حکومتی امور دیکھیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *