اغواکےبعد10دن کراچی میں رکھا،اویس شاہ

اغواکےبعد10دن کراچی میں رکھا،اویس شاہ

کراچی:سندھ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس نے بازیابی کے بعد ملاقات کیلئے آنے والوں کواپنی قید کی کہانی سنادی ہے۔

اویس شاہ نے بتایاہے کہ انہیں اغواکےبعد دس دن کیلئے کراچی میں رکھا گیا جبکہ اغوا کاروں نے قید کے دوران پوچھ گچھ نہیں کی اور آپس میں پشتو میں بات کررہے تھے۔

چیف جسٹس سندھ کے بیٹے نے بتایا کہ اغوا کےوقت مزاحمت پرٹانگ پرپستول رکھاگیا، آنکھوں پرپٹی باندھ کررکھاجاتاتھا،صرف باتھ روم جاتےوقت پٹی کھولتےتھے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ ایک اغوا کار نے دوسرے سے کہا اسے شوٹ کردو لیکن اس نےساتھی کی بات نہیں مانی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *