وسیم اختر واپس جیل لوٹ گئے

وسیم اختر واپس جیل لوٹ گئے

کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی کے نامزد میئر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو عدالتی وقت ختم ہو جانے کی وجہ سے پولیس واپس جیل لے گئی ہے۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق نامزد مئیر کراچی وسیم اختر ایک بار پھر واپس جیل چلے گئے ہیں۔

نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کو آج سندھ ہائیکورٹ میں خصوصی عدالتوں کےمنتظم جج کےروبرو پیش کیاجانا تھا۔

عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث پولیس وسیم اختر کو واپس لے گئی ہے۔

پولیس ذارئع کے مطابق وسیم اخترکو سچل تھانے میں درج مقدمے میں ریمانڈ کے لئے لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وسیم اختر،رئوف صدیقی،عبدالقادر پٹیل اور انیس قائم خانی کو درخواست ضمانت منسوخ ہونے پر خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی کے حکم پر گرفتار کر لیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *