“بھارت سے اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہیئے”

“بھارت سے اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہیئے”

اسلام آباد:سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنا سفیر فوری واپس بلا لینا چاہیئے۔

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔

سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے جو کھل گئی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

شیخ ریشد پر طنز کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ شیخو جنتری والا آئے روز پیشگوئی کرتا ہے کہ حکومت 100 دن میں ختم ہونے والی ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنا سفیر فوری واپس بلا لینا چاہئے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے اور اگر وہ اپنی مٹھی کھول دیں تو وزیراعظم مستعفی ہو جائیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اسمبلی سے استعفیٰ دیں تو حکومت ختم ہو جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بحران نہیں ہے لیکن عمران خان پیدا کر رہے ہیں، ان کا اپنی پارٹی پر کوئی کنٹرول نہیں، وہ چاہتے ہیں کوئی آ کر انہیں تخت پر بٹھائیں ، انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ انہیں کوئی تخت پر بٹھانے نہیں آئے گا۔

یاد رہے کہ جاوید ہاشمی پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی میں اہم سیاسی عہدوں پر براجمان رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *