“باقاعدہ دھرنا لاہور میں دیا جائے گا”عمران خان

“باقاعدہ دھرنا لاہور میں دیا جائے گا”عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے پاناما لیکس اور ٹی او آرز کے معاملے پر باقاعدہ دھرنا لاہور میں دیا جائے گا۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا جائے گا لیکن باقاعدہ دھرنا لاہور میں دیا جائے گا۔

دی نیوز ٹرائب کے ذرائع کے مطابق دھرنے کو کے پی کے سےاسلام آباد اورپھرلاہور لےجایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان آج ہونے والے کنونشن میں دھرنے کاباقاعدہ اعلان کریں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شیریں مزاری ،اسد عمر،جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ٹی او آرز نہ مانےجانے پر باقاعدہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا جس میں دھرنا سب سے اہم پروگرام ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *