صحافی کا یاسر شاہ سے دلچسپ سوال

صحافی کا یاسر شاہ سے دلچسپ سوال

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 75 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے نمبر ون باؤلر باؤلر یاسر شاہ سے ان کی مسکراہٹ سے متعلق دلچسپ سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے مسکرانے کی ٹریننگ لی ہے؟ جواب میں یاسر شاہ سے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ ان کے مزاج کا حصہ ہے۔

پاکستانی اسپنر لارڈز میں شاندار کارکردگی کے باعث سب کی نظروں میں آئے تو میزبان ملک کے میڈیا نے ان میں دنیا کے نمبر ون فٹ بالر لیونل میسی کی شباہت ڈھونڈ لی۔ ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں میسی پسند ہیں لیکن انہیں ان کے اپنے نام سے ہی پکارا جائے۔

لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استاد ہیں۔ یاسر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دونوں لارڈز میں موجود تھے ۔

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کی کارکردگی کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ ایک فلیٹ پچ پر انجام دیا ہے جو اسپن بالرز کیلئے سازگار نہیں سمجھی جاتی۔

کرکٹ مبصرین نے یاسر شاہ کی کارکردگی کے بعد انہیں حالیہ دورہ میں گرین شرٹس کے لئے ایک اثاثہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب دھیمے اور مستقل مزاج کے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بھی فلیٹ پچ پر یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مخالف کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تھکا کر غلطیاں کروائیں اور کامیابیاں حاصل کیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *