“وزیراعظم کے تعلقات سے مسئلہ کشمیر متاثر”

“وزیراعظم کے تعلقات سے مسئلہ کشمیر متاثر”

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بھارت سے براہ راست تعلق کی وجہ سے مسئلہ کشمیر متاثر ہورہا ہے.

دی نیوز ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کشمیریوں سے اضہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ پر نکالی گئی ایک ریلی میں اظہار خیال رک رہے تھے۔

ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر پر حقائق تسلیم نہیں کرتا اور اسی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے اور اس اہم معاملے پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے آج دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں نمایاں سیاسی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *