فلموں میں اداکاری کر سکتی ہوں مگر بالی ووڈ نہیں

فلموں میں اداکاری کر سکتی ہوں مگر بالی ووڈ نہیں

ممبئی: پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور ڈبل ٹینس میں دنیا کی نمبر ون کھلاڑی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں اداکاری کر سکتی ہیں لیکن بالی وڈ میں انٹری کا کوئی ارادہ نہیں۔

ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فلموں میں اداکری کریں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کر سکتی ہیں لیکن فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ثانیہ کی سوانح عمری ایس اگینسٹ آڈس کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔

29 سالہ ٹینس کھلاڑی نے ان خبروں کی تردید کی کہ فرح خان ان کی زندگی پر فلم بنا رہی ہیں۔ اس بارے میں پوچھنے پر ثانیہ نے کہا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔ فرح میری قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں چونکہ وہ ہمیں ہمیشہ ساتھ دیکھتے ہیں اس لئے لوگوں نے سمجھ لیا کہ وہ مجھ پر فلم بنا رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بنتی ہے یا نہیں اس موضوع پر فی الحال کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔تاہم ٹینس کی اسٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کہ فلم میں ان کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے پرنیتی چوپڑا اور دیپکا پڈوکون جیسی کچھ اداکاراؤں کے ناموں کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اصل میں کچھ ناموں کا مشورہ دیا ہے۔ میں نے کہا کہ پرنیتی ، دیپکا، انوشکا اور کئی دیگر نوجوان اداکارائیں آج ہمارے پاس ہیں ، جو یہ کام کر سکتی ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی اسے کرتا ہے ، تو میں فخر محسوس کروں گی۔ لوگ پرنیتی کو میری طرح زیادہ سمجھتے ہیں ، کیونکہ ہم کافی اچھے دوست ہیں۔

دبنگ سلطان، سلمان خان کے علاوہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے حیدرآباد جبکہ پرنیتی نے دہلی میں ثانیہ مرزا کی کتاب لانچ کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *